6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:43
عمران ہاشمی ،بپاشا باسو اور ایشا گپتا کے راز سے کل پردہ اٹھ جائے گا
جیو نیوز - ممبئی…عمران ہاشمی ،بپاشا باسو اور ایشا گپتا کے راز پر سے کل پردہ اٹھ جائے گا ۔راز تھری کل سے سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے، دس سال بعد ایک بار پھر وکرم بھٹ ،بپاشا باسو ،مہیش بھٹ او رمکیش بھٹ آرہے ہیں تیسرا راز لئے ۔وکرم بھٹ کہتے ہیں کہ راز تھری پہلے کی دو فلموں سے بلکل مختلف ہوگی۔ہارر فلم راز تھری کے پروموز اور ٹریلر ز نے تو پہلے ہی کافی دھوم مچا رکھی ہے،بنگالی بیوٹی بپاشا باسو کا حسن الگ ہی انداز لئے ہوئے ہے۔راز تھری میں ان کا کردار بھی کافی مختلف ہوگا۔ فلم میں ایشا گپتا بھی موجود ہیں۔باکس آفس کے فیورٹ عمران ہاشمی کا بھی منفرد اندازہے۔عمران ہاشمی جن کی فلموں کے سیکوولززیادہ ہٹ ہوچکے ہیں کہتے ہیں کہ راز تھری ان کا آخری سیکول ہوگی۔فلم کا میوزک بھی نوجوانوں مین کافی پسند کیا جارہا ہے۔فلم کی کہانی گھومتی ہے ،بالی وڈ کی دنیا کے گرد ،جہاں شہرت ہے،جلن ہے اور سیاست ہے،راز تھری 7ستمبر کو سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔