6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:59
فلم ’راک اسٹار‘ کی ٹیم ایک بار پھر جادو جگانے آرہی ہے
جیو نیوز - ممبئی… فلم ’راک اسٹار ‘ کی ٹیم ایک بار پھر اپنا جادو جگانے آرہی ہے ۔ رنبیر کپور ، امتیاز علی اور آسکر ونر اے آر رحمان ایک بار پھر یکجا ہورہے ہیں ایک نئی فلم کے پروجیکٹ میں۔ راک اسٹار کے گانے عوام میں بے حد مقبول ہوئے تھے جبکہ فلم نے بھی بہت نام کمایا تھا۔ اور اب راک اسٹار کی ٹیم مل رہی ہے ایک اور نئے پروجیکٹ کیلئے، لیکن یہ فلم راک اسٹار کی طرح ڈرامہ نہیں بلکہ برفی کی طرح کامیڈی ہوگی ، لیکن اس فلم میں رنبیر کی بولتی بند نہیں ہوگی۔