6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:5
رسل کرو کی نئی فلم دی مین ود آئرن فسٹس کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا
جیو نیوز - سان فرانسسکو… ہالی ووڈ اداکار رسل کرو کی نئی ایکشن اور مارشل آرٹس فلم"دی مین ود آئرن فسٹس" کے ٹریلرنے آتے ہی تہلکہ مچادیا ۔ہدایتکارRZAکی یہ مارشل آرٹس فلم19ویں صدی کے چین کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں رسل کرو کیساتھ ساتھ ڈیوڈ بوتستہ،کنگ لی اور خودRZAاہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایکشن سے بھر پور اس فلم کومارک ابراہم اور ایرک نیومین نے پروڈیوس کیا ہے جو2نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔