تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:29

فلم”ہیروئن“کا ٹائٹل سونگ’میں ہیروئن ہوں‘کی وڈیو منظرعام پر

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ ان کی آنے والی فلم’ہیروئن‘کوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔ہدایت کارمدھر بھنڈارکر کی فلم”ہیروئن“کے ٹائٹل سونگ”میں ہیروئن ہوں“کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔”میں ہیروئن ہوں“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کی موسیقی سلیم سلیمان مرچنٹ نے دی ہے جسے ادیتی سنگھ شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرینہ کپور،ارجن رامپال اوررندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ لیے اس فلم کو خود مدھر بھنڈارکر نے بھنڈارکر اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو21ستمبر کو کرینہ کی سالگرہ کے دن سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.