تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:31

فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیرکے گانے عشق والا لوکی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم"اسٹوڈنٹ آف دی ائیر"کے نئے گانے"عشق والا لوَ"کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔Ishq Wala Loveکے اس گانے کو نیتی موہن،شیکھر راوجیانی اور سلیم مرچنٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی وشال شیکھر نے دی ہے۔کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم گوری خان نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہدایت کارڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ورون دھون ،مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔ نوجوان نسل کے موضوع کا احاطہ کرتی یہ فلم 19اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں شاہ رخ خان ،کاجول اور سنجے دت بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.