تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:20

نیویارک فیشن ویک کا آغاز، 100 سے زائد فیشن برینڈز شریک

جیو نیوز - نیویارک … نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا جس میں 100 سے زائد فیشن برینڈز شرکت کر رہے ہیں جو موسم بہار کیلئے اپنی اپنی کلیکشن مختلف اور اچھوتے انداز میں پیش کریں گے۔ نیویارک فیشن ویک میں ہفتے کے روز ایڈن (Edun) برینڈ کے ڈیزائنز متعارف کرائے گے، چمڑے اور پیراشوٹ سے بنے ملبوسات پہنے ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ اس شو کی خاص بات امریکی گلوکارہ الیشیا کیز (Alicia Keys) کی موجودگی تھی۔ شو سے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایڈن برینڈ کی کلیکشن معاشرے کے تمام افراد کیلئے ہے۔ نیویارک میں جاری اس فیشن ویک کو حاضرین نے بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اس شو کے ذریعے انہیں مختلف برینڈز ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.