10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:22
ہارر مووی دی پزیشن کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
جیو نیوز - نیویارک … امریکی باکس آفس پر ہارر مووی دی پزیشن کا اس ہفتے بھی راج برقرار ہے اور امریکا و کینیڈا میں 9.5 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارر مووی دی پزیشن گزشتہ کئی ہفتوں سے باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، اس ہفتے کے اختتام پر تو فلم بینوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب باکس آفس پر دی پزیشن نے 9.5 ملین ڈالر سمیٹ لئے، مجموعی طور پر تو ختم ہونے والا ہفتہ فلم بینوں کیلئے سست رہا کیونکہ کرائم ڈرامے پر مبنی فلم دی لاء لیس تھیٹر پر لگنے کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر صرف 6 ملین ڈالر کماسکی۔ رومانوی تھرلر مووی دی ورڈز نے ہفتے کے اختتام پر 5 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔