تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:14

نیویارک میں رنگارنگ فیشن ویک جاری، ماضی کی مایہ ناز ماڈلز کی واک

جیو نیوز - نیویارک … خوبصورتی کی کوئی عمر نہیں ہوتی، یہ بات ثابت ہوئی نیویارک میں جاری فیشن ویک میں، جہاں ماضی کی مایہ ناز ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کر دیا۔نیویارک لنکن سینٹر میں سجے فیشن شو میں عمر رسیدہ ماڈلز جب ریمپ پر اتریں تو وہاں موجود تمام شرکاء نے خوب داد دی۔ اس کیٹ واک میں 40 ء کی دہائی کی سپر ماڈلز بھی شریک تھیں جنہوں نے دور جدید کے ملبوسات کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ 8 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں دنیا بھرکے 100 سے زائد ڈیزائنر اپنے منفرد کلیکشن کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ اس ویک کا مقصد دنیا بھرکے فیشن ڈیزائنرز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے۔ نیویارک فیشن ویک کا انعقاد سال میں 2 مرتبہ کیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.