تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میچ فکسنگ الزامات،معطل کرکٹرز کو پریکٹس کرنے سے روک دیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے معطل کرکٹرز کے حوالے سے خاموشی اور لاتعلقی اختیارکرنا آئی سی سی کی جانب سے تیس دن میں پاکستان کرکٹ کے معاملات کی درستگی کرنے کی ڈیڈلائن کا حصہ ہے ۔ معطل کرکٹرز سلمان بٹ ۔ محمد عامر اورمحمد آصف کی معطلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت 30 اور 31 اکتوبر کوو قطر کے شہر دوحہ میں ہو گی ۔ اس سلسلے میں ویزوں کی معاونت کے لیئے کھلاڑیوں نے پی سی بی کے لاجسٹک ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنے ویزے انفرادی طور پر لگوائیں،۔ کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کی میچ فیس اور پرائز منی میں سے رقم کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ جبکہ انہیں پی سی بی کے کنٹرول میں کام کرنے والے گراونڈز کو بھی استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق ایسا سب کچھ آئی سی سی کے احکامات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور یہ معاملات کو بہتربنانے کے لیئے آئی سی سی کی ہدایات کا حصہ ہے جن کے لئے بورڈ کو تیس دن کی مہلت دی گئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.