5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
ٹیم کمبلے کی کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی
جنگ نیوز -
بنگلور…سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ تو لے لی، لیکن کرکٹ سے ناتا نہیں توڑا،ان کی فتوحات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ان کی ٹیم نے سب کو شکست دے دی۔ بھارت کولاتعداد کامیابی دلانے والے انیل کمبلے اور ان کی ٹیم نے کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ بنگلور میں ہونیوالے انتخابات میں کمبلے کی ٹیم میں سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ، وینکاٹیش پرساد اور راجر بنی بھی شامل تھے۔ ٹیم کمبلے نے ایسوسی ایشن کی 24 میں سے23نشستیں جیت لیں،1480 ووٹرز میں سے ایک ہزار اسی نے کمبلے کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا، الیکشن جیتنے کے بعد کمبلے نے دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تین سال میں سسٹم بہتر کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔