تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیساتھ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور ... پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی اورابوظبی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ، ون ڈے اورٹی 20 سیریز کھیل کر آئی۔لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پرٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہونے سے ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا ہے جس کا کریڈٹ کپتان مصباح الحق کو جاتا ہے۔مصباح الحق نے پریشر کے باوجود بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ذوالقرنین کے بارے میں ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کو دھمکیوں کے حوالے سے ایک شخص نے بات کی ہے تاہم فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی دوتین روز میں رپورٹ دے گی۔آصف اور عامرکے متعلق انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ تنویر اور وہاب ریاض ان کے متبادل ہیں۔دسمبر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کریں گے۔انھوں نے اس موقع پر سپاٹ فکسنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.