تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز کرکٹ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

جنگ نیوز -
گوانگ ژو…پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا، کپتان خالد لطیف نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایشین گیمز کرکٹ کے مینز ایونٹ کے سیمی فائنل میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن اوپنرز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا مگر مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے بعد پوری ٹیم 135 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے رضا حسن سب سے کامیاب بالر رہے، انہوں نے 19 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان خالد لطیف نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، شہریار غنی 30 اور بلاول بھٹی نے 25 رنز بنائے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.