تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز کرکٹ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہراکر گولڈمیڈل جیت لیا

جنگ نیوز -
گوانگ ژو…سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی افغانستان کی کرکٹ ٹیم، فائنل میں بنگلہ دیش سے شکست کھاگئی، بنگلہ دیش نے ایشین گیمز کرکٹ کے مینز ایونٹ میں کامیابی کے بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، گوانگ ژو میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اصغر استانکزئی کے38رنز کی وجہ سے افغان ٹیم نے8 وکٹ پر118 رنز بنائے، نعیم اسلام ، شہادت حسین اور کپتان محمد اشرفل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، نعیم اسلام نے34 اور شبیر رحمن نے33رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔کریم صادق کی دو وکٹیں بھی افغانستان کو شکست سے نہ بچاسکیں، بنگلہ دیش نے 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.