5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں۔ذوالقرنین حیدر کے بھائی کے مطابق دھمکی دینے والا شخص صاف اردو بول رہا تھا جبکہ فون یونان سے کیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ دھمکی کا فون ذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اقرا کو کیا جن سے کہا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے اگر زبان کھولنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے فیس بک پر اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ ''مجھے اوقات یاد دلانے والے یاد رکھیں کہ میں پانچ دن میں انھیں بے نقاب کردونگا اور بتا دونگا کہ کس نے ،کس سے کتنے پیسے لیے ہیں اس بارے سارے راز فاش کردونگا''۔