5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع
جنگ نیوز -
لاہور…دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم26 دسمبر نے5 فروری تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں2 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور3 ٹی20 میچز شامل ہونگے۔ سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر سہیل تنویر فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے تنویر احمد، اسد شفیق اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسپاٹ فکسنگ الزامات کی وجہ سے سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ لیگ اسپنر دانش کنیریا اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو بدستور نظر انداز کئے جانے کا امکان ہے،مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاہد آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھا جائیگا۔