5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ ٹی 20میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کرینگے۔ٹی 20اسکواڈمیں محمد حفیظ ، احمد شہزاد، یونس خان ، عمر اکمل ، فواد عالم ، عدنان اکمل ، سعید اجمل ، عبدالرحمن ، عبدالرزاق، عمر گل ،شعیب اختر، تنویر احمد ، سہیل تنویر اور وہاب ریاض۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کی شمولیت فٹنس سے مشروط کی ہے ۔ٹیسٹ اسکواڈجن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں محمد حفیظ ، توفیق عمر ، یونس خان ، اظہر علی ، اسد شفیق ،عمر اکمل ، عدنان اکمل ، سعید اجمل ، عبدالرحمان،عمر گل ، تنویر احمد ، سہیل تنویر اور وہاب ریاض ۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں سہیل تنویر کی واپسی ہو ئی جبکہ محمد یوسف اور عمران فرحت کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔