تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

آئی سی سی نے آئندہ سال انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کے آغاز کا فیصلہ کر لیا

جنگ نیوز -
دبئی سٹی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال ورلڈ کپ کے فوراً بعد انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کے آغاز کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ دبئی میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کرکٹ لیگ ورلڈ کپ کے فوری بعد منعقد ہوگی جس کے قواعد و ضوابط اور فارمیٹ طے کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ یہ ورکنگ گروپ جنوری میں اپنی رپورٹ آئی سی سی کو دے گا اور فروری میں کرکٹ لیگ کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے ’کرکٹ ورلڈ کپ امپائرز ڈیسیشن ری ویو سسٹم‘ نافذ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کو میچ فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی مختلف اقدامات پر بات کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.