5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
پاراچنار: والی بال اور باسکٹ بال کے بعد کرکٹ کے بھی دلچسپ مقابلے
جنگ نیوز -
پاراچنار…پاراچنار میں والی بال اور باسکٹ بال کے بعد کرکٹ کے بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاراچنار کلب نے فائٹر کلب کو پچیس رنز سے ہرا دیا۔کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سید مصدق شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل کاظمی اور پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ کھیل کودکی بحالی امن عمل کی جانب پہلا قدم ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹس ہوتے رہنے چاہئیں۔فائنل مقابلوں میں شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی لی ،اور قبائل نے مقامی رقص کا بہترین مظاہرہ بھی کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح علاقے میں کھیل کود اور دیگر مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا تو علاقے میں جلد دیرپا امن کا قیام ممکن ہے اور کرم ایجنسی سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔