5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
جاوید میاندادنے قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شمولیت کی حامی بھر لی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شمولیت کی حامی بھرلی ہے۔ جاوید میاندادکا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈجانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس لاہور میں ویمن کر کٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پرجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ نے کہا کہ جاوید میاندادسے بات چیت ہو گئی ہے وہ بدھ سے لاہور میں شروع ہونے والے کیمپ میں ضرور شریک ہوں گے ۔ جس کے بعدجاوید میاندادنے بھی تصدیق کردی ۔ لیکن ان کا کہنا تھا ابھی وہ صرف کیمپ میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔