5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
دورہ نیوزی لینڈ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ شروع
جنگ نیوز -
لاہور…دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، 15 دسمبرتک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑی فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دیں گے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، پہلے دن تمام کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں فزیکل فٹنس پر توجہ دی، دوسرے سیشن میں کھلاڑی سابق کپتان اور کرکٹ بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل جاوید میانداد کی زیر نگرانی بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کریں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم دو حصوں میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، 17 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی کراچی میں جمع ہوں گے جہاں سے وہ کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں18 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائیں گے، ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی کپتان مصباح الحق کی قیادت میں 29 دسمبر کو روانہ ہوں گے۔