تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پانچ دن میں سارے راز فاش کر دوں گا،زوالقرنین

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابقہ وکٹ کیپراور بٹسمین ذوالقرنین حیدر جو دوبئی میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کےدوران ملنے والی دھمکیوں کے بعد ٹیم کو میچ کے دوران چھو ڑ کر لندن چلے گئے تھے نے فیس بک پر اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ میں پانچ دن میں بتا ددوں گا کہ کس نے کتنے کتنے پیسے لئے ہیں اوراس بارے سارے راز فاش کردونگا اور سب کو بے نقاب کر دوں گا۔ تاہم انھوں نے اپنے اس پیغامکی مزید وضاحت نہیں کی ۔واضح رہے کہ ذوالقرنین جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں ہونے والے آخری ون ڈے میچ سے قبل اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ہوٹل سے غائب ہوگئے تھے اوراس کے بعد لندن پہنچ گئے تھے اور وہاں پہنچ کر انھوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے دی اورتب سے وہ وہیں مقیم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.