25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آفریدی کی قوم کو عید کا تحفہ دینے کی خواہش
اردو ٹائمز - پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں ۔اس خواہش کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ہوگا۔سیریز میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو دو میچ جیتے ہیں جس کی وجہ سے آج کا میچ فیصلہ کن ہے۔