25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آفریدی کو ون ڈے میں کپتان برقرار رکھا جائے
اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم کا کپتان تبدیل کرنا قومی کرکٹ ٹیم کے لئے انتہائی نقصان دے ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے سخت محنت کریں تا کہ ٹیم کامیابی کے راستے پر گامزن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھ کر اچھا فیصلہ کیا اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں کامیابی اپنے نام کرے گی ۔