25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آفریدی نے کھلاڑیوں کومنع کیا تو وہ ان سے الجھ پڑے
اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ کھلاڑیوں کے اظہر مجید اور مظہر مجید سے تعلقات کے بارے میں پہلے آگاہ کیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران دونوں بھائیوں اظہر مجید اور مظہر مجید کا پاکستانی کھلاڑیوں سے پابندی سے ملنا جلنا تھا کیونکہ وہ کھلاڑیوںکے ایجنٹ بنے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹیم مینجمنٹ سے شکایت کی تو مینجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ کسی کھلاڑی کا ایجنٹ کھلاڑیوں کے مرے میں نہیں آئے گا۔ جس پر شاہد آفریدی نے بھی اپنے ایجنٹ کو دبئی بھیج دیا ۔ ذرائع کے مطابق مظہر مجید اور اظہر مجید کا آنا جانا نہ رکا تو شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا مناسب سمجھا ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اظہر مجید اور مظہر مجید کو ٹیم ہوٹل میں موجود سیکورٹی نے روکنے کی کوشش کی تو وکٹ کیپر کامران اکمل نے سیکورٹی اہلکاروں کو جھڑک دیا اورکہاکہ یہ ان کے دوست ہیں ۔ ذرائع نے یہاں تک بتایا کہ اظہر مجید اور مظہر مجید نے ملوث کھلاڑیوں کے اکائونٹ سوئس بینک میں بھی کلھوائے ہوئے ہیں اس طرح شاہد خان آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے آغاز میں بھی سینئر ز کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث لوگوں سے دور رہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے منیجر اور کوچ کے سامنے سینئرکھلاڑیوں کووارننگ دی۔ ایک مرحلے پرکھلاڑیوں اور شاہد آفریدی کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہد آفریدی کوشک ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیاکے ہاتھوں شکست بھی مشکوک تھی ٹیم انتظامیہ سے شاہد آفریدی نے جن کھلاڑیوں کی شکایت کی تھی ان میں سلمان بٹ اور کامران اکمل کے نام پیش پیش تھے۔