25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
اے ٹی پی ٹینس ،راجر فیڈر رنے فائنل جیت لیا
اردو ٹائمز - سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈررنے ورلڈ نمبرون رافیل نڈال کو شکست دے کراے ٹی پی ٹور فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ لندن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر 2راجر فیڈرر نے اسپینش حریف رافیل نڈال کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ پہلے سیٹ میں فیڈرر نے کامیابی حاصل کی تو دوسرا سیٹ نڈال کے نام رہا۔تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈررنے نڈال کوآؤٹ کلاس کردیا۔ فیڈرر کی جیت کااسکور چھ تین، تین چھ اور چھ ایک رہا۔