تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

فٹ بال سے ریٹائر منٹ کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ،ڈیود بیکہم

اردو ٹائمز - دنیائے فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی اور انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم نے کہا ہے کہ فی الحال فٹ بال کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔بیکہم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ان کے دل میں فٹ بال کا جنون اب بھی باقی ہے اور اسی لیے فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔35سالہ بیکہم کا لاس اینجلس گیلیکسی کے ساتھ معاہدہ اگلے سیزن میں ختم ہورہا ہے ۔گذشتہ دنوں فٹ بال ورلڈ کپ2018کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کی بولی کی نمائندگی کے لیے زیورخ روانہ ہونے والے بیکہم فٹ بال ورلڈ کپ2010سے قبل زخمی ہوکر انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.