تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

فٹبال ورلڈکپ: ارجنٹائن، جنوبی کوریا اگلے مرحلے میں

اردو ٹائمز - فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ بی سے ارجنٹائن اور جنوبی کوریا نے پری کوارٹرفائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈربن میں نائیجریا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف کے ارسٹھ منٹ تک جنوبی کوریا کو نائیجریا پر ایک گول کی برتری حاصل تھی تاہم انہترویں منٹ میں پینالٹی کک پر یاکوبو نے گول داغ کر مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا۔ پولوکوانے میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے یونان کو ایک صفر سے زیر کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے روایتی کھیل پیش کیا اور ستترویں منٹ میں ڈیمیچلز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ نواسیویں منٹ میں پیلرمو نے گول کرکے میچ دو صفر سے جیت لیا۔ گروپ بی سے ارجنٹائن اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے پری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.