تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:29

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

جیو نیوز - ہیمپٹن…انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ آج ہوگا، پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے روایتی حریفوں کے درمیان سیریز کون جیتے گا، فیصلہ آج ساوتھ ہیمپٹن میں ہوجائیگا۔ آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تو سیریز کا چوتھا میزبان ٹیم نے تین وکٹ سے جیت لیا ،دو میچز بارش کی نذر ہوگئے۔آخری ون ڈے میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی شرکت مشکوک ہے ،33 سالہ بیٹسمین کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں ، ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت نائب کپتان جارج بیلی کریں گے،دوسری جانب انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.