تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

معین خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

جیو نیوز - کراچی…زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی،منیجر معین خان نے دورے پر ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ہرارے کے ہیرو یونس خان نے میڈیا سے کو دیکھ کر دوڑ لگا دی۔زمبابوے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ٹولیوں کی شکل میں وطن پہنچنا شروع ہوگئی ،اسد شفیق ، فیصل اقبال اور خرم منظور منیجر معین خان کی قیادت میں کراچی پہنچے،معین خان نے دورے پر ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔سابق کپتان نے کہا کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر وہ معافی نہیں مانگیں گے،سینئرز نے اپنا کردرار بھر پور طریقے سے نبھایا،ہرارے کے ہیرو یونس خان دوسری فلائٹ سے کراچی آئے،انٹرنیشنل ٹرمینل کے تمام دروازوں پر میڈیا کو دیکھا تو باہر نکلنے کے لئے ڈومیسٹک ٹرمینل کا راستہ اپنا یا،میڈیا وہاں بھی پہنچ گیا تو یونس خان نے دوڑ لگادی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.