16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:3
چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ: کوالیفائنگ راوٴنڈ کل سے شروع ہوگا
جیو نیوز - چندی گڑھ … چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کا آغاز کل سے ہورہا ہے، پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولفز افتتاحی میچ میں کیوی کلب اوٹیگو کے مدمقابل ہوگی۔ چیمپئنز لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہورہا ہے، 20 ستمبر تک ایونٹ کے کوالی فائنگ میچز کھیلے جائیں گے، کوالی فائنگ راوٴنڈ کی 4 میں سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔ ایونٹ کا فائنل 6 اکتوبر کو دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہوگا، پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولفز کل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ونر ٹیم اوٹیگو سے مقابلہ کرے گی، دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ سری لنکن کلب کندورتا مارونز سے ہوگا ۔