16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:3
ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ: سربیا کینیڈا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
جیو نیوز - بلغراد … نواک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سربیا نے کینیڈا کو 3-2 سے شکست دے کر ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ بلغرادمیں کھیلے گئے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ بھرپور فارم میں نظر آئے، عالمی نمبر ایک نے کینیڈا کے میلوس راونچ کو 7-6، 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائی 2-2سے برابر کردیا۔ یانکو ٹ پساروچ نے آخری میچ میں ویزک پوسپی سیل کو 7-6، 6-2 اور 7-6 سے ہرا کر سربیا کو 3-2 سے کامیابی دلا دی۔ اس فتح کے بعد سربیا کی ٹیم ڈیوس کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ چیک ری پبلک سے ہوگا۔