16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:44
اسپاٹ فکسنگ : چارج شیٹ میں اسد روٴف کا نام بھی شامل کئے جانیکا امکان
جیو نیوز - ممبئی … ممبئی پولیس آئندہ ہفتے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی چارج شیٹ پیش کرسکتی ہے، جس میں پاکستانی امپائر اسد روٴف کا نام بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق اسد روٴف کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہوگا، اس کے علاوہ چنائے سپر کنگز کے گروناتھ می اپن کا نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہونیکا امکان ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گروناتھ کے خلاف کئی شواہد ہیں۔