تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:44

ورلڈ امیچراسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم حصہ لے گی

جیو نیوز - کراچی…نومبر میں ہونے والی ورلڈ امیچراسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم حصہ لے گی، دفاعی چمپئن محمد آصف کے علاوہ دو کھلاڑیوں کا انتخاب رینکنگ ٹورنامنٹ سے کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ رینکنگ ٹورنامنٹ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا ، پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑ ی اور محمد آصف ورلڈ چمپئن شپ میں حصہ لیں گے،عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ اگرآٹھ لاکھ کی حکومتی گرانٹ نہیں ملی تو پاکستان ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.