تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:24

دورہ بھارت کیلئے آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، فواد احمد شامل نہیں

جیو نیوز - سڈنی… دورہ بھارت کے لئے آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، انگلینڈ کے خلاف ڈیبو کرنے والے لیگ اسپنر فواد احمد ٹیم اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔بھارت کے خلاف سات ون ڈے میچز کے لئے چودہ رکنی اسکواڈ کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے ، جارج بیلی نائب کپتان ہونگے، آسٹریلوی ٹیم دورے پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی ، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انکی جگہ زیویر ڈوہرتی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی جگہ تجربہ کار بریڈ ہیڈن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم دورے کا آغاز 10 اکتوبر کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.