تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:21

باکسر محمد علی کا جبڑا توڑنیوالے ہیوی ویٹ چمپئن کین نارٹن انتقال کرگئے

جیو نیوز - لاس ویگاس…این جی ٹی…1973ء میں ہیوی ویٹ فائٹ کے دوران لیجنڈری باکسر محمد علی کا جبڑا توڑ انہیں اسپتال پہنچانے والے سابقہ ہیوی ویٹ چمپئن کین نارٹن70برس کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کرگئے۔اپنے غیر روایتی باکسنگ اسٹائل سے اچھے اچھوں کو ناکوں چنے چبوانے والے کین نارٹن کی موت امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک نرسنگ ہوم میں دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔جو فریزئیر سے 1971ء کی ہار کے بعدکین نارٹن وہ دوسرے باکسر تھے جو محمد علی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم یہ فتح زیادہ عرصے ٹھہر نہ سکی اور چھ ماہ بعد ہی محمد علی نے اپنی ہار کا بدلہ لے لیا۔نارٹن اور محمد علی گو تین فائٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئے جن میں سے دو محمد علی اور ایک نارٹن کے نام رہی لیکن ان فائٹس میں کھیلے گئے39راؤنڈزہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے گئے جہاں یہ دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے سخت جان حریف ثابت ہوئے۔فالج کے کئی اٹیک کے باعث پچھلے کئی سالوں سے شدید بیمار کین نارٹن کا کیرئیر شاندار ریکارڈز سے بھرا پڑا ہے جس میں انہوں نے42باؤٹس جیتیں،7ہاریں اور ایک برابر رہی جبکہ 42ریکارڈ فتوحات میں33ناک آؤٹ باؤٹس بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.