تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:10

بھارت میں مجوزہ تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خارج از امکان نہیں

جیو نیوز - چنئی…بھارت میں مجوزہ تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خارج از امکان نہیں ہے۔ پاکستان اور سری لنکا نے رسمی رضا مندی پہلے ہی ظاہر کر دی ہے۔ بھارت ، پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی کرکٹ ٹورمنٹ کے انعقاد کی تجویز کو تاحال رد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چنئی میں ہونے والے اے سی سی اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک رسمی طور پر اس تجویز سے رضا مند ہیں، لیکن اس کا سارا انحصار بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا پر منحصر ہے۔ دبئی میں بی سی سی آئی اور جنوبی افریقی بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اب 29 ستمبر کو بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں سیریز کا فیصلہ ہو گا۔ اگر بھارتی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا مختصر ہوتا ہے تو ایسی صورت حال میں بھارت میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے امکانات روشن ہو جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.