تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26

سلطان جوہر ہاکی میں شرکت کیلئے پاکستان جونیئر ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہو گی

جیو نیوز - لاہور…سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیئے پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہو گی۔ سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنا منٹ 22سے 29 ستمبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا جا ئے گا۔ ایونٹ میں میزبان ملائیشیا ، پاکستان ، کوریا ، برطانیہ ، ارجنٹینا اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی روز پاکستان ٹیم کوریا کا سامنا کرے گی۔ پی ایچ ایف کا سیکریٹری بننے والے رانا مجاہد کی جگہ منظور الحسن سینئر نے ہیڈ کوچ اور منیجر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ منظور الحسن سینئر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں گولڈ میڈل کے حصول کیلئے ملائیشیا جا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں میں غیر معمولی کارکردگی کی صلاحیت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.