19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:4
بھارت میں مجوزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا امکان کم ہے، نجم سیٹھی
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں پاور ملی توتبدیلیاں ضرور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارت میں مجوزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا امکان کم ہے۔جیونیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کے پاس اختیارات ہوں تو وہ کام کرسکتے ہیں ۔قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں تبدیلیا ں ضرو ر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر کی سزا کے معاملے پر ایک برطانوی بیرسٹر کی خدمات حاصل کی ہیں۔