تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:58

چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ: فیصل آباد وولفز آج آخری میچ کھیلے گی

جیو نیوز - چندی گڑھ … چمپیئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں ، ایونٹ سے باہر ہوجانے والی پاکستانی چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولفز اپنا تیسرا اور آخری میچ کھیلے گی۔ بھارت میں جاری چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ سے پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن فیصل آباد وولفز اور سری لنکن کلب کندورتا مرون دونوں میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ گروپ میچز کے آخری دن دونوں ٹیمیں پہلی جیت کی تلاش میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دوسرے میچ میں اوٹاگو وولٹز اور سن رائزررز حیدرآباد کا مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے بعد کل سے ایونٹ کے گروپ میچز کا آغاز ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.