تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:40

کینیڈا: پاکستان کی ماریہ طور نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

جیو نیوز - اونٹاریو … پاکستان کی ماریہ طورنے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ماریہ طور کا مقابلہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹاپ سیڈ میلو وین ڈر ہڈن سے تھا۔ ماریہ طور پورے میچ میں چھائی رہیں، انہوں نے 3-0 سے فتح پاتے ہوئے حریف کو آوٴٹ کلاس کردیا۔ ماریہ طور اس سے پہلے بھی مختلف ایونٹس میں شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.