تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:48

محمد اکرم کے معاہدے میں توسیع،معین خان کو منیجر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جبکہ معین خان کو جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے منیجر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی نے بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی موجودہ صورتحال میں نئی تقرریاں نہیں کرسکتا اس لئے فی الحال محمد اکرم کو ہی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بولنگ کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ ہونیوالی سیریز میں معین خان کو ہی ٹیم کا منیجر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.