تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:4

آئی پی ایل اسکینڈل،ممبئی پولیس نے گروناتھ میاپن پر فرد جرم عائد کردی

جیو نیوز - ممبئی…ممبئی پولیس نے آئی پی ایل اسکینڈل میں چنئی سوپر کنگز کے سابق ٹیم پرنسپل اور بی سی سی آئی کے صدر کے داماد گروناتھ می اپن پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ گیارہ ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد روف کو مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ اسکینڈل میں گیارہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں سری نواسن کے داماد اور آئی پی ایل ٹیم چنئی سوپر کنگز کے پرنسپل گروناتھ می اپن پر سٹہ بازی اور دھوکہ دہی کے الزام عائد کئے گئے ہیں، پولیس نے چارج شیٹ میں گروناتھ اور وندو دارا سنگھ کی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ بھی دیا ہے ،چارج شیٹ میں پاکستان کے امپائر اسد روف کو بطور مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پندرہ پاکستانی بکیز کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.