21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:20
اسلامک سالیڈریٹی اسپورٹس فیڈریشن کابھی پی او اے کو تسلیم کرنے سے انکار
جیو نیوز - اسلام آباد…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے بعد اسلامک سالیڈریٹی اسپورٹس فیڈریشن نے بھی حکومتی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اس کی سرپرستی میں پاکستانی دستہ اسلامک گیمز میں شرکت نہیں کرسکے گا۔میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کی سربراہی میں کام کرنیوالی حکومتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ فاروق سعید نے اسلامک سالیڈریٹی اسپورٹس فیڈریشن سے تیسرے اسلامک سالیڈریٹری گیمز میں ایتھلیٹس کی شرکت کیلئے رابطہ کیا، لیکن وہاں سے جواب ملا کہ اس تنظیم کو نہ آئی او سی مانتی ہے نہ ہی اولمپک کونسل آف ایشیا، اسلامک گیمزا س کو کیسے تسلیم کرلے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حسن کی سربراہی میں کام کرنیوالی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اسلامک گیمز کے ایکریڈیشن جاری ہوچکے ہیں اور اب پاکستان کا ایک مختصر دستہ تین یا چار کھیلوں میں حصہ لے گا۔