21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:39
لاہور:امیگریشن حکام نے پاکستان سوئمنگ ٹیم کوانڈونیشیاجانے سے روک دیا
جیو نیوز - لاہور…امیگریشن حکام نے پاکستان سوئمنگ ٹیم کوانڈونیشیاجانے سے روک دیا، پاکستان کی 4 رکنی سوئمنگ ٹیم میں 2 آفیشلز اور 2 سوئمرز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئمر سکندر خان اور غلام محمداسلامک سالیڈریٹی گیمزمیں شرکت کیلئے ایئرپورٹ پہنچے ہیں، حکومتی ہدایات کے باعث عارف حسن کی پی اواے کے کھلاڑیوں کوانڈونیشیاجانے سے روکاگیا، کھلاڑیوں کے پاس ایکریڈیشن کارڈزموجودہیں جوسفری دستاویزات تسلیم کیے جاتے ہیں، ایکریڈیشن کارڈ پر ہی پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن افتخارتبسم پہلے ہی انڈونیشیا روانہ ہوچکے ہیں، ایف آئی اے کوہدا یت دی گئی تھی کہ عارف حسن کی پی اواے کاکوئی کھلاڑی باہرنہ جائے۔