22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:49
اسلامک گیمز سے کھلاڑیوں کو رکوا کر غیر قانونی کام کیا گیا،عارف حسن
جیو نیوز - لاہور…آئی او سی کے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلامک گیمز سے کھلاڑیوں کو رکوا کر غیر قانونی کام کیا ہے۔ سید عارف حسن نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ کس قانون کے تحت کھلاڑیوں کونہیں روک سکتا،ایسا کرنے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ ایسے اقدامات سے آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگوانے کے لیئے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔سید عارف حسن نے کہا کہ غیر قانونی باڈی سے معاملات طے نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مسئلے کے حل کیلئے بلاتے ہیں تو ان کے ساتھ ضرور بیٹھے گے۔