22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:53
ناقص کارکردگی: ہاکی فیڈریشن کی آٹھ سینئر کھلاڑیوں سے جواب طلبی،ذرائع
جیو نیوز - کراچی…ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے8سینئر کھلاڑیوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ایشیاکپ میں مایوس کن کارکردگی پرفیڈریشن نے کھلاڑیوں سے جواب طلب کیاہے،ذرائع نے بتایا کہ کپتان محمدعمران سمیت8کھلاڑیوں کونوٹس جاری کیا گیا ہے ،اور کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 26ستمبر تک جواب جمع کرادیں،یا در ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کااجلاس28ستمبرکوہوگا۔