تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 17:0

غلطیاں نہیں کیں ،میچ ڈرا ہونے پر افسوس ہے،مصباح الحق

جیو نیوز - کھلنا.....پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ300رنزکی برتری کےباجودبنگلادیشی بیٹنگ پردباؤنہیں ڈال سکے، میچ ڈرا ہونے کا افسوس ہے ، لیکن ہم نے غلطیاں نہیں کیں ، ڈی ار آیس سے متعلق معاملہ دیکھنا آئی سی سی کا کام ہے ۔میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش نے اس میچ میں آؤٹ کلاس کردیا ، بولرز نے بعض اوقات اچھی بالنگ نہیں کی ، تمیم اقبال فارم آف لائف سے گزر رہے ہیں ۔مصباح الحق کا کہناتھاکہ حریف ٹیم اچھا کھیل رہی ہو تو اس کی تعریف کرنی چاہیے ، بنگلا دیش کے بیٹسمینوں کا متاثر کن کھیل ہمارے لیے حیران کن تھا،وکٹ سلو تھی،بولرز کےلیے وکٹ میں کچھ نہیں تھا،وہاب ریاض اورجنیدخان نےبہت محنت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.