تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 21:16

وہاب ریاض اور شکیب الحسن میں تلخ کلامی، سخت جملوں کا تبادلہ

جیو نیوز - کراچی........ایک وقت تھا جب بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے میدان میں اترنے سے پہلے ہی یقینی جیت کی باتیں ہورہی ہوتی تھیں لیکن اب عالم یہ ہے کہ پے در پے فتوحات حاصل کرنے والے بنگلا دیشی کھلاڑی تجربے کار پاکستانی حریفوں کو سر عام آنکھیں دکھاتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض اور بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن میں تلخ کلامی ہوئی اور آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر سخت جملے کہے۔اس صورت حال پر رمیز راجا کہتے ہیں کہ اب یہ نوبت بھی آنی تھی کہ بنگلادیشی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بنگلادیشیوں کا پراعتماد انداز مضبوط کرکٹ اسٹرکچر کا عکاس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.