3 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:21
باکسنگ کی مہنگی ترین باؤٹ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے جیت لی
جیو نیوز - لاس ویگاس......... باکسنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی باؤٹ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے جیت لی ۔ فلپائن کے مینی پاکیاؤ نے مقابلہ خوب کیا کامیابی اپنے نام نہ کرسکے 40 ارب روپے سے زیادہ مہنگی فائٹ کروڑوں شائقین نے دیکھی۔فلائٹ مے ویدر نے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ وہ مسلسل 48ویں مقابلے میں فاتح قرار پائے ہیں ۔ آج کے مقابلے میں تینوں ججز نے متفقہ طور پر مے ویدر کو کامیاب قرار دیے ۔ لاس ویگاس کے کے گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونےوالے مقابلے کی کل انعامی رقم چار سو ملین ڈالر یعنی چالیس ارب سے زائد تھی ۔مینی پیکیاؤ کا کہناہے کہ یہ ایک اچھا مقابلہ تھا ، میں نے اسے بہت مارا، میں سمجھ رہا تھا میں جیت گیا۔مے ویدر بہت تیزی سے ادھر ادھر جارہا تھا ، ایسے میں پنجز مارنا مشکل ہوتا ہے۔