تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی

جیو نیوز - میرپور .........پاکستان نے میرپور ٹیسٹ کی تیاری شروع کردی۔ ہوم ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر روبیل حسین ٹخنے کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دورہ بنگلادیش میں ٹیم پاکستان ایک جیت کی منتظرہے، جس کے لیے کھلاڑی آج 2بجے پریکٹس کریں گے۔ آل راونڈر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو جوائن تو کرلیا، لیکن تاخیر سے پہنچنے کے باعث وہ پہلے دن ٹریننگ میں شریک نہ ہوسکے۔ دوسری جانب بنگلادیشی ٹیم ایک دن کے آرام کے بعد آج پریکٹس کرے گی۔ فاسٹ بولر روبیل حسین ٹخنے کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اسکواڈ میں ابوالحسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.